• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے استعفیٰ لطیفے بن چکے ہیں، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے استعفیٰ لطیفے بن چکے ہیں۔

ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں استعفیٰ دینے کی ہمت اور نہ ہی حوصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدان صرف اپنی دمڑی بچانے کے لیے کورونا وائرس کو پھیلارہے ہیں، حکومت اپوزیشن کی گیدڑ بھبھکیوں میں نہیں آئے گی۔


وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سنگدل عناصر کو عوام کی نہیں، لوٹ مار سے اکٹھی دولت بچانے کی فکر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کورونا کی بیماری میں مبتلا کرنے والے عناصر ذہنی طور پر خود بیمار ہیں، پی ٹی ایم عوام کی زندگی پر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے۔

فردوس اعوان نے کہا کہ لاہور میں کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار 266 تک پہنچ چکی ہے جبکہ پنجاب میں وبائی مرض کے نئے کنفرم کیس کی تعداد 662 ہے اور 25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 20 ہزار 483 ہے جبکہ اموات 3 ہزار 162 ہیں۔

تازہ ترین