• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ ثقافت کے موقع پر سندھ سمیت دنیا بھر میں رہنے والی سندھی عوام کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کا دن اپنی ثقافت سے محبت اور دوسروں کی ثقافت کے احترام کا دن ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ دنیا کی خوبصورت تہذیب کا گہوارہ ہے۔ 


انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کے ہم سندھ دھرتی پر پیدا ہوئے اور سندھ کی تہذیب میں پروان چڑھے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئیں آج کے دن اپنی زبان اور روایات کو اجاگر کرنے کا عہد کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن دنیا کی تمام تہذیبوں، زبانوں اور روایات کے احترام اور پیار کا دن ہے۔

تازہ ترین