راولپنڈی میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پی ڈی ایم کی ریلی میں کورونا وائرس کے ضوابط (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کیے جانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق محکمہ صحت کی درخواست پر تھانہ کینٹ میں پی ڈی ایم کی ریلی کے خلاف مقدمے کا اندراج ہوا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی ریلی کے خلاف محکمہ صحت کے تحصیل سینیٹری انسپکٹر نے مقدمے کے اندراج کی درخواست دی تھی۔
پولیس کے مطابق ریلی میں شریک سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت 140 تا 150 افراد پر مقدمہ درج ہوا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ریلی میں شریک افراد نے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ محکمہ صحت کی قانونی کارروائی کی درخواست درج مقدمے کی میرٹ پر تفتیش کی جائے گی۔