پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سپلائی میں کوتاہی کی تحقیقات کے لیے حکم جاری کردیا گیا ہے۔
حکومت نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا اور انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
تین رکنی انکوائری کمیٹی اسپتال میں 5، 6 دسمبر کی رات آکسیجن کی سپلائی کی فراہمی کے معاملے کا جائزہ لے گی۔
تحقیقاتی ٹیم کی پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم کریں گے جبکہ ڈاکٹر فرحان اور ڈاکٹر سعود اسلام ملک بھی ان کے ساتھ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
حکم نامے کے مطابق کمیٹی 8 دسمبر کو صبح 10 بجے تک رپورٹ پیش کرے گی، جس میں واقعہ کی وجوہات اور ذمے داروں کا تعین شامل ہوگا۔