بھارتی حکومت نے نئی دہلی کے وسطی علاقوں میں انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں مزید توسیع کر دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق سینٹرل دہلی میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کو آج رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نوجوانوں کی کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ اگر مودی کو کچھ کہنا ہے تو وہ پارلیمنٹ میں آ کر بیان دیں، تب ہی ان کی بات مصدقہ مانی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم رات 12 بجے کے بجائے دن کے وقت پارلیمنٹ میں آ کر اپنا مؤقف پیش کریں۔
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی پارلیمنٹ میں آ کر بیان دیں گے تو ہم بھی دیکھیں گے۔
ادھر کانگریس ارکان نے پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کیا۔