• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کو گلگت بلتستان کے خوبصورت نظاروں کی یاد ستانے لگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر گلگت بلتستان کے خوبصورت اور دلفریب مناظر کی تصاویر شیئر کیں۔


اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے ان تصاویر کے بارے میں کہا کہ یہ موسم سرما کے آغاز سے پہلے کے رنگ ہیں۔  عمران خان نے گلگت بلتستان کو کرہ ارض پر اپنے پسندیدہ مقامات میں سے ایک قرار دیا۔

عمران خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے عروہ حسین نے عمران خان سے بھرپور اتفاق کیا اور کہا کہ جی ہاں یہی ہے میرا خوبصورت پاکستان ۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کچھ ہفتوں قبل یہاں گئی تھیں لیکن ایک بار پھر جلد از جلد یہاں جانے کیلئے بے تاب ہیں۔

عروہ کا ماننا ہے کہ ناصرف یہاں کے مقامات سحر انگیز ہیں بلکہ لوگوں کی گرمجوشی بھی قابلِ ستائش ہے۔

واضح رہے کہ  اداکارہ و ماڈل عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین