• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم استعفے دیتی ہے تو ہم بھی سوچیں گے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) تمام ایوانوں سے استعفیٰ دیتی ہے تو ہم بھی سوچیں گے۔

لوئر دیر میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنا اور ہم اپنا کام کرتے ہیں، اپوزیشن اتحاد سندھ حکومت، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے نکلنے کا فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم تمام ہی ایوانوں سے استعفیٰ دیتی ہے تو ہم بھی استعفوں پر سوچیں گے۔


امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام سے اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، اس حکومت نے سب سے زیادہ نقصان میڈیا کارکنان کو پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، اسٹیل مل کے ہزاروں لوگوں کو بےروزگار کردیا گیا۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے یوٹرن کی سنچری مکمل کرلی ہے، وفاقی وزیر شیریں مزاری اعتراف کرچکی ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت نے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوروناوائرس کےخلاف لوگوں کوایک ماسک تک نہیں دیا بلکہ پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے تعلیمی ادارے بند کردیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے باہر سےملا کروڑوں روپے کا فنڈ خود ہڑپ کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مارشل لا نہ موجودہ حالات میں مسائل کا حل ہے اور نہ ہی پہلے تھا۔

تازہ ترین