• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسکن چورنگی دھماکے کے واقعے میں دھماکا خیز مواد استعمال ہونے کا انکشاف



کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 21 اکتوبر کو فلیٹس میں دھماکا ہوا تھا، جامعہ کراچی کے تحقیقی ادارے ایچ ای جے نے واقعے سے متعلق پولیس کو رپورٹ  دے دی، واقعے میں دھماکا خیز مواد استعمال ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھیجے گئے دو نمونوں میں سے ایک میں بارودی مواد ٹی اینڈ ٹی کے شواہد ملے ہیں، رپورٹ کے بعد ابتدائی طور پر حادثہ قرار دیئے گئے واقعے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کے حوالے کردی گئی ہے۔

21 اکتوبر کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی مسکن چورنگی پر بنے فلیٹس میں دھماکے کی کیمیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھیجے گئے دو پارسلز میں سے ایک کے نمونے میں ٹی اینڈ ٹی یعنی بارودی مواد کے ذرات پائے گئے ہیں، یہ نمونہ پائپ لائن کے والو سے لیا گیا تھا، جبکہ دوسرا نمونہ سیل کیے گئے زمینی ذرات کا تھا جس میں دھماکا خیز مواد جیسی کوئی چیز نہیں پائی گئی۔


 اس رپورٹ کے لیے انویسٹی گیشن پولیس گلشن اقبال کی جانب سے جامعہ کراچی کی لیب کو درخواست کی گئی تھی۔

 رابطہ کرنے پر پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے دھماکے کو گیس اخراج کا دھماکا قرار دیا گیا تھا، جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوئے تھے تاہم حالیہ رپورٹ کے بعد معاملے کی مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کے حوالے کردی گئی ہے۔

تازہ ترین