• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خواتین ونگ کی صدر اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور اور پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے ملاقات کی۔ 

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پی پی پی چیئرمین سے صوبے کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔ 


اس موقع پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارٹی کی خواتین کارکن میری طاقت اور جمہوریت کے پاسبان ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کریں۔

تازہ ترین