زیتون اور زیتون کے تیل کا شماراُن غذائی اشیاء میں ہوتا ہےجو اپنے اندر ان گنت فوائد رکھتے ہیں، زیتون کے تیل میں موجود کثیر مقدار میں میکرونیوٹریشن ، فیٹی ایسڈ اور وٹامن اسے ایک صحت مند غذا بناتے ہیں۔
خالی پیٹ زیتون کے تیل کے فوائد
خالی پیٹ زیتون کے تیل کا ایک چمچ پینا ان خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں، اسی طرح یہ آنتوں کے نظام کو ٹھیک کرکے قبض سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
جلد، ناخن اور بالوں کی خوبصورتی کے لیے
نہار منہ زیتون کا تیل استعمال کرنے سے خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یہ جلد، ناخنوں اور بالوں کے لیے بھی بے حدمفید ہے، زیتون کا تیل جلد کی ملائمت واپس لانے کے ساتھ ساتھ خراب جلد کی مرمت بھی کرتا ہے، جلد کی نمی بحال کرتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما کو بھی بڑھاتا ہے۔
قوت مدافعت
زیتون کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈز انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس طرح بیماریوں اور امراض کے خلاف جسم کی مزاحمتی قدرت میں اضافہ ہوتا ہے۔
جسمانی ورم کے لیے مفید
زیتون کا تیل جسمانی ورم کے خلافبے حد مفید مانا جاتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق 3 سے 4 کھانے کے چمچ زیتون کا تیل وہی اثر کرتا ہے جو ایک درد والی دوا کا ہوتا ہے۔ یہ قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں ہے۔
دماغی صحت کے لیے فائدہ مند
زیتون کا تیل دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، دماغ کو بہت زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی کمی مضر صحت فری ریڈیکلز کی مقدار بڑھاتی ہے، اس مقدار کی کمی کو پورا کرنے کے لیے زیتون کے تیل کا استعمال سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ یادداشت کو مضبوط بناتا اور ڈپریشن کا شکار ہونے کے امکانات کو کم کر تاہے۔
ذیابیطس سے بچائے
زیتون کے تیل کی مدد سے ذیابیطس، کولیسٹرول اور بلڈ گلوکوز کی سطح کم ہوتی ہے جس کا یہ مطلب ہوا کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ غذا کافی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔