• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: بچوں کے اسکول بیگز کا وزن کم کرنے کیلئے اسمبلی میں بل منظور


صوبہ خیبر پختونخوا میں بچوں کے اسکول بیگز کا وزن کرم کرنے کے لیے صوبائی اسمبلی میں اسکول بیگز لیمیٹیشن آف ویٹ بل 2020 منظور کرلیا گیا۔ 

بل کے متن میں لکھا ہے کہ ہر کلاس کے لیے الگ الگ بیگ کا وزن تعین کیا گیا ہے، جن میں جماعت اول کے بچوں کے لیے بیگ کا وزن 2.4 کلوگرام ہوگا۔

اس بل کے مطابق جماعت دوم کے لیے 2.6 کلوگرام، تیسری جماعت کے لیے 3 کلوگرام وزن مقرر کیا گیا ہے۔


بل کے مطابق ہائی سیکنڈری کے طلبا کے لیے بیگ کا وزن 7 کلوگرام تک ہوگا۔

بل میں کہا گیا کہ مقررہ وزن سے زائد اسکول بیگ والے سرکاری اداروں کے پرنسپلز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اس بل کے مطابق خلاف ورزی پر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو 2 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین