• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی‘ آوارہ کتوں کی بہتات‘ کتے مار سکواڈ 6سال سے غیرفعال

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بڑھتے ہوئے آوارہ کتے شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے۔ کتے کے کاٹنے سے بچے کی موت نے شہریوں کو نئے خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کا کتے مار سکواڈ گزشتہ 6سال سے مکمل غیر فعال ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین بھی دستیاب نہیں۔ متعلقہ ادارے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم صرف کتے مار سکواڈ کی نگرانی کرتے ہیں‘ محکمہ صحت کی ٹیمیں آوارہ کتے تلف کرتی ہیں۔ اب یہ کام ریسکیو 1122کے سپرد کر دیا گیا ہے جو آوارہ کتوں کی افزائش روکنے کیلئے انہیں جنسی طور پر ناکارہ کر کے دور دراز چھوڑنے کے پابند ہونگے۔ دوسری طرف ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کتے مارنے کی ایسی کوئی ذمہ داری انہیں نہیں سونپی گئی۔ ایمرجنسی سروس ہنگامی صورتحال میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
تازہ ترین