پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 38 ہزار 92 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 58 لاکھ 65 ہزار 944 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 963 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 60 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 797 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 412 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 547 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 45 ہزار 324 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 498 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 72 ہزار 271 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 87 ہزار 684 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 3 ہزار 81 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 24 ہزار 804 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 242 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار 506 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 429 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 33 ہزار 420 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 345 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 540 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 170 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 7 ہزار 427 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 182 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 761 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 98 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔