پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ریکارڈ 89 اموات واقع ہوئی ہیں۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 610 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 58 لاکھ 27 ہزار 852 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 885 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 13 ہزار 932 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 487 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 44 ہزار 218 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 486 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 70 ہزار 474 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 86 ہزار 212 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 3 ہزار 60 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 24 ہزار 191 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 191 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50ہزار 78 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 419 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 33 ہزار 61 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 341 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 501 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 169 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 7 ہزار 390 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 182 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 746 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 98 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔