• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 15 لاکھ 50 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 79 لاکھ 38 ہزار 995 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 15 لاکھ 50 ہزار263 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 65 ہزار 157 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 130 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 70 لاکھ 23 ہزار 575 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 90 ہزار 443 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 69 ہزار 46 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 60 لاکھ 96 ہزار 357 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 26 ہزار 455 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 89 لاکھ 82 ہزار 246 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 40 ہزار 994 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 97 لاکھ 3 ہزار 908 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 77 ہزار 388 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 66 لاکھ 28 ہزار 65 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 43 ہزار 597 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 88 ہزار 912 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 55 ہزار 521 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 22 لاکھ 95 ہزار 908 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 60 ہزار 606 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 17 لاکھ 42 ہزار 606 ہو گئے۔


برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 61 ہزار 434 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 17 لاکھ 37 ہزار 960 ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 46 ہزار 646 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 17لاکھ 15 ہزار 700 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 39 ہزار 888 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 66 ہزار 309 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 37 ہزار 995 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 13 لاکھ 77 ہزار 100 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 977 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 922 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 77 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 646 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 487 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 44 ہزار 218 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 486 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 70 ہزار 474 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین