• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اراکین کا وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا کے سامنے احتجاجی کیمپ

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن اراکین نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا لیا، اے این پی رہنماء غلام بلور بھی اپوزیشن اراکین کے احتجاجی کیمپ میں شریک ہیں۔

پشاور میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں اپوزیشن اراکین نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں اپنے حلقوں کےلئے فنڈز نہیں دیے جا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ منصفانہ فنڈز کی تقسیم تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں اسپیکر جانب داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، دیگر اضلاع کے اسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے پر مریضوں کو پشاور لایا جاتا ہے۔

اپوزیشن اراکین کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں میں آکسیجن نہ ہونے سے مریض جاں بحق ہو رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے اموات کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں غفلت پر اسپتال ڈائریکٹر سمیت 7 افسران کو معطل کیا گیا ہے۔


تازہ ترین