• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم ے کپتان بابر اعظم نے انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کے والد کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے انہیں حوصلہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ ’آپ کے دُکھ کا مداوا کرنے کیلئے الفاظ کافی نہیں۔‘

انہوں نے بین اسٹوکس کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں آپ کے، آپ کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ آپ اپنے والد کا فخر ہیں۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کے والد کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

 بین اسٹوکس کے والد گیڈ اسٹوکس 65 برس کی عمر میں چل بسے، وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

انگلش کرکٹر کے والد کو دماغ کے کینسر کینسر کی تشخیص رواں سال جنوری میں ہوئی تھی۔

گیڈ اسٹوکس رگبی لیگ کے کھلاڑی اور کوچ بھی تھے، ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق سابق کلب ورکنگٹن ٹاؤن نے کردی ہے۔

تازہ ترین