• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ باجی کی بیرون ملک جائیدادوں کا راز قوم کو بتایا جائے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جو بائیڈن کی چاپلوسی کے بجائے علیمہ باجی کی بیرون ملک جائیدادوں کا راز قوم کو بتائیں ۔

ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے عمران خان کے جوبائیڈن کے لئے خیر مقدمی بیان پر ردعمل میں کہا کہ عمران صاحب ترقی پذیر ممالک کی بدعنوان اشرافیہ ہیں جس نے عوام کو مہنگائی اور مفلسی کے گھاٹ اتار دیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان جو بائیڈن کی چاپلوسی کے بجائے علیمہ باجی کی بیرون ملک جائیدادوں کا راز قوم کو بتائیں ، جوبائیڈن کے بیان پر خیرمقدم سے پہلے اپنی ناجائز دولت کے فارن فنڈنگ کیس کا جواب دیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 6 سال سے اربوں روپے کے فارن فنڈنگ کیس میں آپ مفرور ہیں، اس کے بارے میں بتائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 23 خفیہ فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کابتائیں جو اسٹیٹ بینک نے پکڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن کو بھی تالا لگادیا تاکہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت نہ ہو، فارن فنڈنگ کیس سے بھاگنا ثبوت ہے کہ آپ کی ناجائز دولت پکڑی گئی ہے۔

ترجمان نون لیگ نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے سے آپ کی ناجائز دولت نہیں چھپے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کی ناجائز غیرملکی دولت سے پاکستان کی معیشت، خارجہ پالیسی اور عوام کی تباہی کا ایجنڈا قوم سمجھ چکی ہے، آٹا چینی چوری میں آپ کی ناجائز دولت نہیں چھپے گی، عوامی دولت لوٹنے کا جواب دینا ہوگا ، بنی گالہ محل، زمان پارک، آپ کی پرتعیش زندگی کے پیچھے کس کس کا مال ہے، یہ قوم کو سمجھ آچکی ہے۔

تازہ ترین