• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا سیالکوٹ کیلئے 17 ارب کے پیکیج کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے لیے 17 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کردیا اور کہا کہ حکومت سیالکوٹ کی انڈسٹریز کے پیچھے کھڑی ہے۔

سیالکوٹ میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ اس شہر کو انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے پر پورا زور لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے صنعت کاروں نے سیالکوٹ کو ایکسپورٹ کا حب بنادیا ہے، حکومت اس شہر کی انڈسٹریز کے پیچھے کھڑی ہے۔


عمران خان نے مزید کہا کہ رہائشی علاقوں میں انڈسٹری سے شہری مسائل پیدا ہوتے ہیں، ہم نوجوانوں کو قرضے دیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار بڑھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینک معاشرے میں اکنامک گروتھ بڑھانے میں کردار ادا کرتا ہے، سیالکوٹ کے لیے ترقیاتی پیکیج پر عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تنخواہ دار لوگوں کو قرض ملے گا، جو رقم وہ کرائے میں دیتا ہے وہ مکان کی قسط کی مد میں ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اعلیٰ تعلیم سے آگے بڑھتی ہیں، بدقسمتی سے ہم نے تعلیمی پر زور نہیں دیا۔

عمران خان نے اعتراف کیا کہ سیالکوٹ کو پانی پارکس اور سیوریج کے منصوبوں کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین