• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: مہندی والے دن گھر میں آگ لگنے سے دو لڑکیوں کا جہیز جل گیا

ملتان: مہندی والے گھر میں آگ لگنے دو لڑکیوں کا جہیز جل گیا
فوٹو: فائل

ملتان میں مہندی والے روز گھر میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے نتیجے میں دو لڑکیوں کا جہیز جل گیا۔

ملتان کے علاقے نواب پور روڈ پر واقع دو بھائیوں ناصر بھٹی اور شوکت بھٹی کے گھر پر ان کی دو بیٹیوں کی رسم حنا کی تقریب جاری تھی کہ اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کے باعث گھر میں موجود دونوں بیٹیوں کے جہیز کا سامان جل گیا، دونوں کی کل رخصتی ہونا تھا۔


ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر 5 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔

تازہ ترین