• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پک اپ میں آتشزدگی، 2 سالہ بچہ جاں بحق، باپ زخمی

کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں ایک پک اپ میں آگ لگنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق رضویہ کے علاقے میں ایک پک اپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

واقعے کے وقت 2 سالہ بچہ آگے بیٹھا تھا اور ممکنہ طور پر بچے سے گاڑے کے دروازے اندر سے لاک ہوگئے۔

آگ لگی تو گاڑی کے دروازے کھولنے کی کوشش کی گئی لیکن دروازہ نہ کھل سکا اور بچہ جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔


بچے کو نکالنے کی کوشش میں اس کا باپ بھی زخمی ہوگیا، بچے کی لاش اور اس کے زخمی باپ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین