• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسیجن کی کمی کے باعث اموات، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

پشاور میں آکسیجن نہ ملنے سے کورونا وائرس  وارڈ میں 7 اموات کے واقعے پر وزیراعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائےکورونا وائرس کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں این سی او سی اور وزارت صحت حکام شریک ہوں گے۔

 اجلاس میں صوبائی وزراء اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو پشاور میں ہونے والی اموات کی وجوہات پر بریفنگ دی جائے گی۔


اجلاس میں  وزیراعظم کو ملک بھر میں کورونا وائرس کے  کیسز کی شرح سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تازہ ترین