• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی قیمت 2کروڑ 30لاکھ مقرر

پشاور،دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی قیمت 2کروڑ 30لاکھ مقرر


پشاور ( احتشام طورو )خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی فلم نگری کے دو لیجنڈ فنکاروں دلیپ کمار اورراج کپورکے پشاور میں واقع آبائی گھروں کو خریدنے کے لیے انکی قیمت مقرر کردی ہے ان گھروں کو خرید کر میوزیم میں تبدیل کیا جائیگا ضلعی انتظامیہ نےمحلہ خدا داد میں واقع دلیپ کمار اور ڈھکی دالگراں میں راج کپور کے آبائی گھر وں کو خریدنے کے لیے سیکشن فور نافذ کیا ، محکمہ آثار قدیمہ نےگھر خریدنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا پہلے مرحلے میں سیکشن فور نافذ ہونے کے بعد انکے گھر وں کی قیمت مقرر کردی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق دلیپ کمار کا گھر چار مرلہ پر مشتمل ہے اسکی قیمت80 لاکھ 56 ہزار 696 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ راج کپور کا گھر جو کہ چھ مرلہ تین سرسائی پر مشتمل ہے کی قیمت ایک کروڑ پچاس لاکھ 989 روپے مقرر کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے سیکشن فور کے نفاذ کے بعد دلیپ کمار کے گھر کی اراضی کی قیمت 72لاکھ 80ہزار 658 روپے جبکہ سی اینڈ ڈبلیو کے بلڈنگ ڈویژن کی طر ف سے دلیپ کمار کے گھر 1077.83 سکوئرفٹ ڈھانچے کی قیمت سات لاکھ 76 .ہزار 38 مقرر کی گئی ہے اسی طرح دلیپ کمار کے چار مرلہ گھر کی مجموعی قیمت 80 لاکھ 56 ہزار 696 روپےمقرر کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے راج کپور کے گھر کی اراضی کی قیمت ایک کروڑ 15 لاکھ 27 ہزار 709 روپے اور سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ ڈویژن کی طر ف سے 5184 سکوئر فٹ ڈھانچے کی قیمت 34 لاکھ 73 ہزار280 روپے مقرر کی گئی ہے اسی طرح راج کپور کے گھر کی مجموعی قیمت ایک کروڑ پچاس لاکھ 989 روپے مقرر کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر پشاور نے ڈائریکٹر آثار قدیمہ اینڈ میوزیم کو ایک خط میں ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد مذکورہ فنڈز کا بندوبست کیا جائے تاکہ مزید کا رروائی کرکے ان تاریخی گھروں کو خریدا جاسکے ان دونوں تاریخی گھروں کو خریدنے کے بعد دو سرے مرحلے میں گھروں کی مرمت اور ان کی اصلی حالت میں بحالی کا کام ہوگا اور آخری مرحلے میں بحالی پلان کے تحت گھروں کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا محکمہ آثار قدیمہ نے مزید کارروائی کیلئے اور ان دونوں لیجنڈ کے گھروں کی ْخریداری کیلئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سےکیس سیکرٹری کھیل ثقافت و آثار قدیمہ کو ارسال کردیا ہے سیکرٹری آثار قدیمہ کی طر ف سے فنڈز ریلیز ہونے کے بعد باقاعدہ طورپر ان دونوں کو خرید کر مرحلہ وار میوزیم میں تبدیل کیا جائیگا واضح رہے کہ دلیپ کمار کی اہلیہ نے بھی اپنے شوہر کے آبائی گھر کی خریداری اور پھر اسے میوزیم میں تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کی تھی۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا حکومت کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان کی صوبائی حکومت کی کوششوں پر بہت خوش ہوں اور مجھے پوری اُمید ہے کہ وہ اپنے اس اقدام میں ضرور کامیاب ہوں گے-دوسری جانب دلیپ کمار نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے آبائی گھر کی یادیں شئیر کیں تھیں واضح رہے کہ دلیپ کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے قصہ خوانی بازار میں 1922 میں مسلمان گھرانے میں ہوئی تھی اور ان کا اصل نام محمد یوسف ہے۔دلیپ کمار کو ان کی فلمی خدمات پر حکومت پاکستان نشان امتیاز سے بھی نواز چکی ہے۔اسی طرح راج کپور کی پیدائش پشاور کے علاقہ ڈھکی دلگران میں ہندو خاندان میں 1924 میں ہوئی تھی۔دونوں با لی وڈ لیجنڈز کے علاوہ بھی دیگر چند با لی وڈ شخصیات پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں پیدا ہوئی تھیں ۔بھارتی فلم نگری کے دو عظیم اداکار دلیپ کمار اور راج کپور پہلی اور آخری بار 1949ء میں فلم ’’انداز‘‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے یہ تکونی محبت (ایک ہیرو‘ دو ہیروئن) کے فارمولے پر بننے والی پہلی فلم تھی۔

تازہ ترین