• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک کا پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر کا قرضہ

عالمی بینک کا پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر کا قرضہ 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عالمی بینک کے انتظامی بورڈنے پاکستان میں دومنصوبوں کیلئے 30کروڑ ڈالر(48ارب روپے)قرضے کی منظوری دیدی، بینک نے سندھ ریزیلیئنس پروجیکٹ اورسالڈویسٹ ایمرجنسی اینڈایفی شینسی پروجیکٹ کیلئے اس معاونت کی منظوری دی ہے۔ان منصوبوں سے سیلاب اورخشک سالی جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے استعدادکارمیں اضافہ ہوگا، سالڈویسٹ ایمرجنسی اینڈایفی شینسی پراجیکٹ سے کراچی کے شہری علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے اورصحت عامہ کے شعبہ میں ہنگامی خدمات کی فراہمی میں مددملیگی۔ سندھ ریزیلیئنس پراجیکٹ کیلئے 20 کروڑ ڈالر(32ارب )کی معاونت جبکہ سالڈویسٹ ایمرجنسی اینڈایفی شینسی پراجیکٹ کیلئے 10 کروڑ ڈالر(16ارب )کی معاونت کی منظوری دی گئی ہے۔

تازہ ترین