• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020، پاکستانی گوگل پر کن شخصیات کو سرچ کرتے رہے؟

گوگل نے رواں سال پاکستان میں سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں حیران کُن طور پر حقوق نسواں کی سرگرم کارکن ماروی سرمد سرفہرست ہیں۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اس فہرست کا حصہ ہیں لیکن پاکستانی سال 2020 میں شوبز شخصیات کو زیادہ سرچ کرتے رہے۔

شوبز شخصیات میں پاکستان سے عظمیٰ خان، علیزے شاہ، حریم شاہ، مناہل ملک، فلک شبیر، عاصم اظہر، اسراء بیلگیچ اور سارہ خان شامل ہیں۔

 یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گوگل کی جانب سے جاری فہرست میں 2 بین الاقوامی شخصیات کے علاوہ تمام ہی پاکستانی ہیں۔


پاکستان میں سال 2020 میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی بین الاقوامی شخصیات میں جوبائیڈن اور اسرا بیلگیچ شامل ہیں۔

سال 2020، گوگل پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیات
سال 2020 میں پاکستانی گوگل پر ان شخصیات کو سرچ کرتے رہے

خیال رہے کہ سال 2020 میں پہلی بار گوگل نے پاکستان کے لیے 6 مختلف کیٹیگریز میں سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔

گوگل نے اس فہرست کے لیے درجہ بندی کسی نام کے حوالے سے زیادہ ٹریفک کو دیکھتے ہوئے کی اور اسے 6 کیٹیگریز ٹاپ سرچز، افراد، کورونا وائرس، ایونٹس، گیجٹ اور فلموں و ٹی وی میں تقسیم کیا۔

گوگل کے مطابق ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ (رجحانات) کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین