• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019ء میں پاکستانی گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے؟

گوگل نے ’پاکستان ایئر اِن سرچ‘ رپورٹ جاری کردی


گوگل نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کی 2019 کی سرچ رجحان کی فہرست جاری کردی ہے۔

یاد رہے کہ گوگل کی جانب سےسال کے اختتام پر  ویب سرچ موضوعات کی سالانہ فہرست کا اعلان کیا جاتا ہے۔ پاکستانی صارفین کی سرچز فہرست کا سلسلہ 2014 سے شروع ہوا۔

گوگل ویب سرچ موضوعات کی فہرست تیار کرنے کے لیے درجہ بندی کسی بھی موضوع پر زیادہ ٹریفک کو دیکھتے ہوئے کرتا ہے اور اسے تین کیٹیگریز یعنی سب سے زیادہ سرچ کی گئی چیزیں ، شخصیات اور فلموں میں تقسیم کرتا ہے۔

رواں سال شخصیات کی کیٹیگری میں حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی سرفہرست رہیں جبکہ فلموں کی فہرست میں باکس آفس میں تہلکہ مچانے والی سپر ہیرو فلم’ ایونجرز اینڈ گیم ‘پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزیں:

سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں کی فہرست میں نظر دوڑائیں تو بخوبی اندازہ ہوگا کہ پاکستانیوں کو کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق ہے کیونکہ فہرست میں زیادہ کرکٹ سے متعلق سرچز ہیں۔

1: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

2:پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

3:لائیو کرکٹ

4:سونی لائیو

5:پی ایس ایل 4 شیڈول

6:کرکٹ ورلڈ کپ

7:پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

8:پی ٹی وی اسپورٹس

9:پاکستان بمقابلہ بھارت

10:سری لنکا بمقابلہ پاکستان

2019 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات

رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ ان شخصیات کو سرچ کیا گیا۔

1: نیمل خاور (سابق اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ)

2:وحید مراد (پاکستانی فلم اداکار)

3:بابر اعظم(قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان)

4: آصف علی(بیٹسمین قومی کرکٹ ٹیم)

5:عدنان سمیع ( سابق پاکستانی گلوکار)

6:سارہ علی خان (بھارتی اداکارہ)

7:محمد عامر (قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر)

8:علیزے شاہ (پاکستانی اداکارہ)

9:ابھی نندن (بھارتی پائلٹ)

10:مدیحہ نقوی (اینکر پرسن)

2019 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی موویز و ٹی وی

مذکورہ کیٹیگری میں ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق سپر ہیروز سیریز ایونجرز کی چوتھی فلم ’ایونجرز اینڈ گیم‘ بازی لے گئی جبکہ باقی فہرست کچھ ہوں ہے۔

1: ایونجرز اینڈ گیم (ہالی ووڈ فلم)

2: بگ باس 13 (بھارتی رئیلٹی شو)

3:عہد وفا (پاکستانی ڈرامہ )

4: سنو چندہ سیزن 2 (پاکستانی ڈرامہ )

5:کبیر سنگھ (بھارتی فلم)

6:کیپٹن مارویل( ہالی ووڈ فینٹیسی فلم)

7:میرے پاس تم ہو (پاکستانی ڈرامہ)

8: موٹو پتلو 2019 (کارٹون)

9:بھرسہ پیار تیرا(جیو ٹی وی ڈرامہ )

10: گلی بوائے (بھارتی فلم)

تازہ ترین