• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان آمد، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلامی فتوحات پر مبنی مشہور و معروف ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انگین آلتان کی پاکستان آمد پر سوشل میڈیا صارفین خوش دکھائی دے رہے ہیں اور پاکستان میں ان کا خیر مقدم کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انگین آلتان کی پاکستان آمد پر ’ویلکم ٹو پاکستان‘ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے ترک اداکار کے مداح انہیں پاکستان میں ویلکم کررہے ہیں۔


ساتھ ہی ’پاکستان ارطغرل کا خیر مقدم کرتا ہے‘ بھی سرفہرست ٹرینڈز میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی ہدایت پر یکم رمضان سے سرکاری ٹی وی پر نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ پاکستان میں ایک مقبول سیریز بن گئی ہے۔

گوگل کی 2020 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والے ڈراموں اور فلموں کی فہرست میں ’ارطغرل غازی‘ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

تازہ ترین