گوگل ٹرینڈز نے سال 2020 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے، ڈراموں، فلموں اور ویب سیریز کی فہرست جاری کردی ہے۔
1: ارطغرل غازی
عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی سیریز بن گئی ہے۔
2: میرے پاس تم ہو
ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کو اس کی کہانی کی وجہ سے پاکستان میں بہت زیادہ سرچ کیا گیا۔
میرے پاس تم ہو سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ڈراموں و فلموں میں دوسرے نمبر پر رہا۔
3: منی ہیسٹ
نیٹ فلیکس کی ویب سیریز ’منی ہیسٹ‘ بھی رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی سیریز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہی۔
تھرلر کرائم سیریز ’منی ہیسٹ‘ میں کئی کردار متعارف کرائے گئے ہیں جو کسی نہ کسی طرح جرائم پیشہ گروہ سے منسلک ہوتے ہیں۔
4: بگ باس 14
بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 14 سال 2020 میں سب اسے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ پر بہت زیادہ سرچ کیا گیا اور وہ فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا۔
5: مرزاپور
پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز میں بھارتی ویب سیریز مرزاپور 2 بھی شامل ہے۔
6: دیوانگی
جیوانٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے رومانوی ڈرامہ سیریل دیوانگی کو بھی انٹرنیٹ پربہت زیادہ سرچ کیا گیا اور وہ فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔
دیگر سرچ کئے جانےوالے ڈراموں کو فلموں میں میرا دل میرا دشمن، کورلش عثمان، عہد وفا اور جوکر شامل ہیں۔