• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ نیتو کپور بھی کورونا وائرس میں مبتلا

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ و بھارتی اداکارہ نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 62 سالہ اداکارہ نیتو کپور نے بتایا کہ وہ اس ہفتے کے شروع میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔

نیتو کپور پچھلے ہفتے انیل کپور اور ورن دھون کے ساتھ فلم ’جگ جگ جیو‘ کی عکس بندی میں مصروف تھیں جب یہ خبر منظر عام پر آئی کہ فلم کی پوری ٹیم کورونا وائرس کا شکار ہوگئی۔


واضح رہے کہ فلم کی عکس بندی بھارتی شہر چندی گڑھ میں ہورہی تھی۔

دوسری جانب اداکار انیل کپور نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے جبکہ ورن دھون نے بھی اپنی کورونا وائرس مثبت آنے کی رپورٹ مداحوں سے پیر کے روز شیئر کی تھی۔

اداکارہ نیتو کپور جو کہ اس ہفتے ممبئی واپس آگئی ہیں، انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔

اداکارہ نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو پوسٹ کی ہے اُس میں لکھا ہے کہ ’اس ہفتے کے آغاز میں میں کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھی، جس کے بعد تمام احتیاطی تدابیر کو فالو کیا جارہا ہے۔‘


انہوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انتظامیہ نے ہماری مدد کی، میں نے خود کو گھر میں قرنطیہ کرلیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کی مطابق دوائیں لے رہی ہوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل بھی کررہی ہوں۔‘

آخر میں انہوں نے مزید لکھا کہ آ کے پیار اور ساتھ کا بے حد شکریہ۔ اپنا خیال رکھیں، ماسک پہنیں اور فاصلہ رکھیں۔

تازہ ترین