• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 اراکین اسمبلی نے خواجہ آصف کو استعفے جمع کروادیئے

سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 6 ممبر قومی اور 10ممبر پنجاب اسمبلی نےخواجہ آصف کو استعفے جمع کرادیئے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے وزیر جیل خانہ جات نے بھی اپنا استعفیٰ جمع کروادیا۔

سیالکوٹ میں  مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ورکرز  کنونشن کے بعد خواجہ آصف نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے لوگ جمہوری عمل کے ذریعے نہیں آئے، بلکہ ایک منتخب وزیر اعظم کو گھر  بھیج کر ایک کٹھ پتلی کا کھیل کھیلا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کل عمران خان 2 منصوبوں کا افتتاح کر کے گئے، جو اس حکومت کے نہیں ہیں۔


انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے عوام کی سب سے بڑی شکایت حکومت سے مہنگائی کی ہے، اتنی کرپشن کسی دور میں نہیں ہوئی جتنی اس دور میں ہوئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے ان سے نہ این آر او  مانگا اور نہ ہماری ڈیمانڈ ہے،  ہماری ڈیمانڈ صرف ایک ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔

تازہ ترین