• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم جلسے کیلئے حکومتی حکمت عملی تیار

لاہور میں حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے حکومت نےاپنی حکمت عملی تیار کرلی، پلان اے، بی اور سی ترتیب دے دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے پلان اے میں پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنوں کو وہیں روکا جائے گا، مقامی ضلعی انتظامیہ نے فہرستیں تیار کر کے حکام کو بھجوا دی ہیں۔


پلان بی کے مطابق لاہور کے داخلی، خارجی راستوں پر کنٹینر لگائے جائیں گے، 13 دسمبر کے جلسے کیلئے دیگر اضلاع سے پولیس نفری بھی بلائی جائے گی اور سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے جلسے کے شرکاء کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلان سی کے مطابق جلسےمیں رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف کورونا وائرس کے ضوابط کی خلاف ورزی کےمقدمات درج کیے جائیں گے۔

تازہ ترین