• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت داخلہ نے پی پی رہنما ارباب عالمگیر خان کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا

وزارت داخلہ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ارباب عالمگیر خان کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا۔

جیو نیوز نے ارباب عالمگیر کا نام ہٹائے جانے کا نوٹیفیکیشن حاصل کرلیا۔

ارباب عالمگیر کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے ہٹانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا تھا۔

پی پی رہنما ارباب عالمگیر کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل پر ڈالا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب عالمگیر کے خلاف نیب کے پی کے بدعنوانی کی تحقیقات بھی کرتا رہا۔


ارباب عالمگیر کا نام ای سی ایل پر نیب کی سفارش پر ہی ڈالا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب عالمگیر کو ان کا نام ای سی ایل سے ہٹائے جانے کے لیے خط لکھ دیا گیا۔

تازہ ترین