ایران اور افغانستان کے درمیان 130 کلومیٹر طویل ہرات خواف ریلوے لائن کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا، ایران کے ساتھ ریلوے سروس شروع ہونے سے افغانستان یورپی ممالک سے بھی منسلک ہو جائے گا۔
ریلوے لائن کی افتتاحی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ہرات خواف ریلوے سے افغانستان یورپی ممالک سے منسلک ہو جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو بہت جلد چاہ بہار ریلوے سے بھی جوڑا جائے گا۔
اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ علاقائی رابطوں کیلیے ریلوے پروجیکٹ ایران اور افغانستان کی انتھک کوششوں اور لگن کا نتیجہ ہے۔
یہ پروجیکٹ مستقبل میں معاشی خوشحالی کا ذریعہ بنے گا، تمام علاقائی ممالک کو معاشی منصوبوں کے لیے ایسے ہی عزم اور تعاون کی ضرورت ہے، پچھتر ملین ڈالر کے ہرات خواف ریلوے پروجیکٹ کا آغاز 2007 میں ہوا تھا۔