• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کےخلاف توہین عدالت کی درخواست گرلز گائیڈ کی چیئرپرسن نے دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ پاکستان نے گرلز گائیڈ کے زیرِ استعمال زمین واپس لینے سے روکا تھا۔


شیخ رشید احمد پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروا کر اسپتال میں شامل کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر شیخ رشید سے وزارتِ ریلوے کا منصب لے کر انہیں وزیرِ داخلہ بنا دیا گیا ہے، ان کی جگہ وزارتِ ریلوے اعظم سواتی کو دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین