• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں نومبر کی نسبت دسمبر میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ

سندھ میں نومبر کی نسبت دسمبر کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کے 7 ہزار سے زائد کیسسز کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دسمبر کے پہلے ہفتے میں کورونا کے 11،952 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں کورونا کے 3691 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں کورونا سے ہلاکتوں میں 35 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


دسمبر کے پہلے ہفتے میں 98 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، نومبر کے پہلے ہفتے میں 61 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ صوبے میں وائرس کی شرح 3.13 فیصد سے بڑھ کر 8.53 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

تازہ ترین