امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سوشل میڈیا پر چلنے والے سیاسی ٹرینڈز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گالم گلوچ جاری ہے، جبکہ اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
سراج الحق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عوام وزارتوں کی نہیں، نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب اپوزیشن کے کھانوں پر بھی مقدمے بن رہے ہیں، جلسوں پر پابندی مارشل لاء دور میں ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس فنڈز کا مکمل آڈٹ ہونا چاہیے۔
سراج الحق نے کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو کورونا وائرس سے بچاؤ کا سامان دیا جائے۔