پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے بڑی مقدار میں مضر صحت مصالحہ جات ضبط کرکے گودام سیل کردیا۔ جبکہ گودام کے مالک سمیت تین افراد کو گرفتار بھی کیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گودام میں فرش پر مضر صحت مصالحہ جات کی نہ صرف تیاری میں ملاوٹ کی جارہی تھی۔ بلکہ ان مصالحہ جات کی معروف کمپنیوں کے ڈبوں میں پیکنگ کی جا رہی تھی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران گودام سیل کر کے مالک سمیت تین افراد کر گرفتار کیا گیا ہے۔