لاہور(نمائندہ جنگ) اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ کل اتوار کومینار پاکستان پر منعقد ہوگا جس کیلئے تیاریوں میں تیز ی آ گئی ہے پولیس کی تیاریاں بھی عروج پر آگئی ہیں،سڑکیں کنٹینرز سے بند کیےجانے کا امکان،کارکنوں کورکاوٹیں توڑ کر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، جلسے میں اگلے مراحل کے اعلان کیا جائے گا ، مرکزی رہنما شریک ہوں گے ، جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے ، دوسری جانب حکومت نے جلسے کی باضابطہ اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور اسی تناظر میں امن و امان کو قابو میں رکھنے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔