کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی قیادت نے ارکان پارلیمنٹ کواستعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول ہائوس سے جاری ہدایت کے بعد پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے اپنے استعفے بلاول ہائوس میں جمع کرانا شروع کردیئے ہیں اورجمعہ کی شام تک صوبائی وزیرامتیازشیخ، عبدلقادر پٹیل ،رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید،بلاول ہائوس کے ترجمان سریندرولاسائی سمیت 15 ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے اپنے استعفے بلاول ہائوس میں جمع کرادیئے ہیں۔