• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کو جلسے میں کرسیاں گننے کا کام سونپا گیا ہے، شہباز گِل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گِل کہتے ہیں کہ مریم اورنگزیب کو جلسے میں کرسیاں گننے کا کام سونپا گیا ہے تبھی وہ ہر بات میں کرسیوں کا ذکر لے آتی ہیں۔

شہباز گِل نے ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 13دسمبر کا جلسہ ان کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

 اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ذاتی مقاصد کے لیے تصادم کی راہ پر چلنے والوں کو شکست ہوگی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ  عمران خان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کرسیاں لگنے لگی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران خان نےکہا تھا کہ کرسیاں لگانے پر منتظمین کے خلاف پرچہ کاٹیں گے لیکن انہوں نے تو ایف آئی آر ڈی جے بٹ اور بٹ کڑاہی والے کے خلاف کاٹ دی۔

تازہ ترین