• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابو کی جائیدادیں بچانے کیلئے کچھ بچے نکلے ہیں: خرم شیر زمان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیرزمان کہتے ہیں کہ ابو کی جائیدادیں بچانے کیلئے کچھ بچے نکلے ہیں۔

انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماخرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیس بڑھ رہےہیں اور یہ لوگ ابو بچاؤ تحریک چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت آگے بڑھ رہی ہے، اوورسیز پاکستانی پاکستان میں انویسٹ کر رہے ہیں، کنسٹرکشن، اسٹیل، ٹیکسٹائیل اور سیمنٹ کی صنعتوں میں روزگار مل رہا ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ یہ وزیرِ اعظم عمران خان کی کامیابی ہے، صنعت کاروں کی شکایت تھی کہ ان کے فنڈز پھنسے ہوئے تھے، اب یہ مسئلہ بھی حل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے خاتمے کی تعریف ہو رہی تھی، بی بی مریم اور بچہ بلاول کو وزیرِ اعظم عمران خان کی مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس لاہور میں ہیں، مولانا کو اسلام کی فکر ہونی چاہیئے تھی لیکن انہیں اسلام آباد کی فکر ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں کمی آئی ہے، پیپلز پارٹی نے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ بائی الیکشن کروائیں یہ تحریکِ انصاف کی کامیابی ہے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہم اقتدار آنے کے بعد پی پی کی نااہلیوں کے بارے میں بتائیں گے، صحت کے نظام کو پی پی نے سندھ میں تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اندرونِ سندھ کے اسپتالوں میں کتے، بلی اور چوہوں کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا، پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا۔

تازہ ترین