• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن کرپشن کیسز میں ریلیف دینے پر نہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم ہر چیز پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن کرپشن کیسز میں ریلیف دینے پر نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف کی الیکشن پٹیشنز ان دونوں جماعتوں سے زیادہ ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ تیس حلقے ہیں جہاں سے ہمیں 50 سے ڈھائی ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تحریک صرف ذاتی مفادات کے لیے ہے۔

 وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی اپنی لیڈر شپ کو بچانے کے لیے ہو تو پھر حکومت کے پاس بات چیت کے لیے مارجن کم رہ جاتا ہے۔

 شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس کی لہر میں اپوزیشن غیر ذمہ داری اور خود غرضی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ استعفوں سے بڑا مسئلہ اس وقت کورونا کی دوسری لہر ہے۔

 شبلی فراز نے کہا کہ ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا کرپشن کیسز میں ریلیف ہے، ان کا اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

تازہ ترین