مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا استعفوں سے متعلق کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو سے زائد استعفے آئے تو ضمنی الیکشن کون کرائے گا۔
خواجہ سعد رفیق نے مینار پاکستان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رہنماوں کی مشاورت جاری ہے، ڈیڑھ سو سے زائد استعفے آئے تو ضمنی الیکشن کون کرائے گا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں اعلان لاہور بھی جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ استعفے آنے پر ضمنی الیکشن کرانے کون دے گا۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب ہم مذاکرات کی بات کرتے تھے تو یہ مذاق اڑاتے تھے، ہمیں تو مذاکرات کی ضرورت ہی نہیں۔
سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کومذاکرات کی ضرورت ہے تو پی ڈی ایم کی قیادت سے بات کریں۔