• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفیٰ گھرجانے کیلئے نہیں گھر بھیجنےکیلئے دیں گے، سعیدغنی

صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی کا استعفوں سے متعلق کہنا ہے کہ ہم استعفیٰ گھر جانے کے لیے نہیں بلکہ انہیں گھر بھیجنے کے لیے دیں گے۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے استعفوں اور جلسوں سے متعلق  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  ہم ان کو سندھ میں سرپرائز دیں گے، گھر جانے کے لیے نہیں بلکہ گھر بھیجنے کے لیے استعفیٰ دیں گے۔

سعیدغنی نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو وزارت داخلہ دینے سے واضح ہوا ان کے پاس ڈھنگ کے لوگ نہیں، عمران خان نےدعا کی تھی انہیں شیخ رشید جیسا کامیاب سیاستدان نہ بنانا، شاید عمران خان کے لیے وہ قبولیت کا وقت تھا دعا قبول ہوگئی۔

انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنما سے متعلق کہا کہ  خالد مقبول صدیقی نے جو الفاظ دہرائے میں وہ ادا نہیں کرسکتا، خالد مقبول نےبانی کو چھوڑ دیا مگر اس نظریے سے جڑے ہیں۔

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ خالد مقبول کو اس نظریے سے الگ ہونے کے لیے نفرتوں کو بند کرنا ہوگا، جس ڈی سی کو یہ دھمکیاں دے رہے ہیں وہ بہتر کام کر رہا ہے۔

سعیدغنی نے کہا ہے کہ ان کے پاس اختیارات تھے آپ لوگ ٹیکس لیتے تھے،  اس ٹیکس میں سے 17کروڑ اس ڈی سی نے بچائے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ کہتے تھے کہ ملازمین کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں۔

تازہ ترین