رہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کا لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ غیر قانونی ہے، استعفوں کا شور نہیں کریں استعفے دیں، ان کو ذرا سی غیرت ہے تو استعفے دے کر دکھائیں۔
حلیم عادل شیخ نے عالمی وبا کورونا وائرس اور پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال پارک میں پی ڈی ایم پاپا بچاؤ تحریک ہے، عذرا پیچو کہتی ہیں حالات خراب ہیں، تاج حیدر کہتے ہیں الیکشن کراؤ، پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ ناکام ہوگا، یہ جلسہ کورونا پھیلانے کا باعث ہے۔
حلیم عادل نے کہا کہ یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے ،صرف لوگوں کو پاگل بنا رہے ہیں، ان کو ذرا سی غیرت ہے تو استعفے دے کر دکھائیں۔
انصاف ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاپا ڈیڈی مولانا موومنٹ صرف کرپشن اور چوری بچانے کے لیے نکلے ہیں، پی ڈی ایم پورا گریٹر اقبال بھر بھی دیں تو دس سے بارہ ہزار سے زائد لوگ نہیں ہوں گے۔
رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مریم نواز نااہل ہیں، لاہور میں نا اہل لوگوں کا جلسہ ہو رہا ہے، جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا قانون ایکشن لے گا، پی ڈی ایم کے یہ لوگ چاہتے تھے ماڈل ٹاؤن والا واقعہ ہو، آج سے ان کی ناکامیاں نظر آنا شروع ہوجائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا آج لاہور میں پیپلزپارٹی کو لوگ نہیں مل رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی تباہی کی ذمہ دار پی پی کی موجودہ قیادت ہے، لاہور میں شرکت کے لیے کراچی سے لوگ لے جا رہے ہیں، کراچی سمیت پورے سندھ سے لوگ لاہور کے لیے لے جائے جارہے ہیں، سندھ سے لوگ وہاں جاکر کوروناوائرس پھیلانے کا سبب بنیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں کورونا کی شرح 21 فیصد ہے، وزیر اعلیٰ سندھ لوگوں سے ہاتھ جھوڑ کر احتیاط کا کہتے ہیں اور پیپلز پارٹی کی جانب سے جلسے جلوس کیے جا رہے ہیں۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ان کو پتا ہے عمران خان کسی کو نہیں چھوڑے گا، مولانا صاحب کو کس نے کہا تھا آپ ڈیل کرنے جاتے ہیں، ن لیگ لاہور کے علاوہ پنجاب میں کہیں نظر نہیں آتی، اقبال پارک میں چھ چھ فٹ کے فاصلے پر کرسیاں لگی ہیں۔
اُن کا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق کہنا تھا کہ نواز شریف بولتے ہیں پیشی پر نہیں جاؤں گا کوروناوائرس لگ جائے گا، آج لاہور میں یہ لوگ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنے ہیں۔
اُن کا سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کرنے والوں کو کراچی پیکج پر بٹھا دیا ہے، ایکسائیڈ ڈیپارٹمنٹ میں ہر طرح کی کرپشن ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سروے کے مطابق اگلے الیکشن میں عمران خان کامیاب ہوں گے، انشا اللّٰہ عمران خان اگلی مرتبہ بھی وزیر اعظم بنیں گے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسی دور میں اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر گیا ہے، اگر پی ڈی ایم میں سندھ نے مارچ کیا تو ہم بھی مارچ کریں گے، ہم سندھ بچاؤ، پی پی بھگاؤ اور کرپشن مٹاؤ مارچ کریں گے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ میں اربوں کی کرپشن کرنے والے افسران کی ایڈمنسٹیٹر اور کمشنر کراچی لگا دیا گیا پی ٹی ائی کے تفحظات ہیں، پیپلز پارٹی نے چار صوبوں کی پارٹی کو 4 ڈویژن تک پہنچا دیا۔