• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کے گھر پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرِ قیادت مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔

ادھر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینارِ پاکستان تلے آج اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کے ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف اور دیگر رہنما پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں سردار ایاز صادق کے گھر جمع ہوئے، جہاں انہوں نے مشاورتی اجلاس کیا۔

مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن ریلیوں کی شکل میں ایاز صادق کے گھر پہنچے تھے۔

تازہ ترین