• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئر پورٹ کے قریب بارہ سنگھا پکڑ لیا گیا

لاہور میں ڈبل ون ڈبل ٹو کی اسپیشل اینیمل ریسکیو ٹیم نے ایئرپورٹ کے علاقے سے ایک بارہ سنگھا پکڑ لیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ کے علاقے سے کال موصول ہوئی کہ ایک بارہ سنگھا علاقے میں گھوم رہا ہے، اسپیشل اینیمل ریسکیو ٹیم نے علاقے میں دو گھنٹے کےسرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد بارہ سنگھے کو پکڑلیا۔

ترجمان کے مطابق بارہ سنگھا صحت مند اور وزن تقریباً 2 من ہے۔ جس کو محکمہ وائلڈ لائف یا چڑیا گھر کے حوالے کیا جائے گا۔

تازہ ترین