• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کریں گی

کراچی(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کریں گی، اس سلسلے میں مریم نواز 25 دسمبر کو کراچی پہنچیں گی، جہاں سے وہ لاڑکانہ روانہ ہوں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق ماضی میں ایک دوسرے کی شدید مخالف رہنے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونے لگے جس کے نتیجے میں سیاسی تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا وفد گڑھی خدا بخش جائیگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش آنے کی دعوت دی ہے۔ جس کا جواب بھی انتہائی مثبت دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ ترین قیادت 27 بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کرے گی۔

دوسری جانب نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے تصدیق کردی کہ بے نظیر بھٹو کی برسی پرمریم نواز گڑھی خدابخش جائیں گی۔

تازہ ترین