وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او کے لیے پی ڈی ایم رہنماؤں نے کل جلسہ کیا، پی ڈی ایم کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا، یہ لوگ جتنے مرضی جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پی ڈی ایم جلسے ،ملکی سیاسی صورت پر مشاورت کی گئی اور رہنماؤں کو حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ پی ڈی ایم نے جلسہ کرکے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالا، جلسے کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں ہر فورم پر اپوزیشن کو جواب دینے کی ہدایت بھی کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پی ڈی ایم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے، لاہوریوں نے بھی اپوزیشن کو مسترد کر دیا ہے۔