اسلام آباد کے نواحی علاقے لوہی بھیر میں ایک ہوٹل کے کمرے سے دو لڑکیاں نیچے جا گریں۔
واقعے میں ایک لڑکی جاں بحق اور دوسری شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے کمرے سے دو لڑکوں نے بھاگنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک لڑکا بھی زخمی ہوا۔
پولیس نے دونوں لڑکوں کو گرفتار کرلیا، لڑکوں کی شناخت عبداللّٰہ اور عبدالرحمٰن کےنام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالی لڑکی کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں سگی بہنیں ہیں اور گجرات کی رہائشی ہیں، اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔